بشریٰ انصاری اپنے دامادوں پر برس پڑیں، پبلک وجہ جاننے کیلئے بے چین

3 Dec, 2024 | 05:44 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  "تیز مصالحے والی باتیں" ٹاک شوز، اور سوشل میڈیا میں بیچنے کے لئے مشہور ماضی کی اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے دامادوں پر برس پڑیں۔ ان کا گناہ یہ تھا کہ وہ بشریٰ انصاری کے گناہ میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ 

حالیہ تیز مصالحہ والی باتوں میں بشریٰ انصاری نےاپنے دامادوں کے متعلق  کہا،  ’انہیں عزت راس نہ آئی‘، 
  اداکارہ  بشریٰ انصاری جو آج کل ٹاک شوز میں اور اپنے یو ٹیوب چینل پر ہی اداکاری کے جوہر دکھاتی ہیں، اپنی نئی شادی کے بعد سے مسلسل "اِن" ہیں، اور اِن رہنے کے لئے وہ تیز مصالحہ والی باتیں خوب کرتی ہیں۔ بشریٰ نے  اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو گھر بھر کر جہیز دیا تھا لیکن ان کے دامادوں کو شرم نہیں۔
 سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے والدین کو بیٹیوں کے ساتھ جہیز دینے کی سختی سے  منع کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ جہیز لینے والے بے غیرت ہوتے ہیں۔ حالانکہ یہ کام وہ خود شوق سے کر چکی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بھر بھر کر جہیز دیا تھا لیکن ان کے دامادوں کو شرم نہیں۔

بشریٰ انصاری نےجذبات کی برسات کرتے ہوئے کہا،  والدین بیٹیوں کو بڑا کرکے انہیں پڑھا لکھا کر ان کی شادیاں اس امید پر کرواتے ہیں کہ اب وہ خوش رہیں گی، اپنی خوشیاں مار کر والدین بیٹیوں کو شادی کے وقت ہر چیز دیتے ہیں جب کہ آگے سے داماد اس چیز پر شکرگزار اور خوش ہونے کے بجائے ڈھیٹ بن جاتے ہیں اور قدر نہیں کرتے۔ 

بشریٰ انصاری نے شادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کے لیے سخت لفظ استعمال کرتے ہوئے انہیں بے غیرت کہا اور ساتھ ہی یہ لفظ استعمال کرنے پر معذرت بھی کی۔

بشریٰ انصاری نے کہا اپارٹمنٹ بھی دیا، بیٹیوں کے شوہروں کو بیٹوں کی طرح سمجھ کر محبت میں چیزیں دیں لیکن وہ ڈھیٹ نکلے۔

اداکارہ کی  ویڈیو  ان کی خواہش کے مطابق کچھ وائرل ہوئی اور اس پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے  جن سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ وہ ماضی میں دامادوں کی تعریفیں کرنے والی خاتون اداکارہ کے اپنے دامادوں پر برس پڑنے کی وجہ جاننے کے لئے بے چین ہیں۔ اور سوال کیا کہ کیا آپ کی بیٹیوں کی شوہروں سے علیحدگی ہوئی ہے؟  تاہم بشریٰ انصاری کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں