رنگ روڈ اتھارٹی کی غفلت ،ملتان روڈ سے آنے والے شہری مفت سفر کرنے لگے

3 Dec, 2024 | 05:11 PM

  سٹی 42:رنگ روڈ اتھارٹی  کی غفلت سے رنگ روڈ لوپ تھری دوبارہ افتتاح کے بعد بھی سروس لین ، ٹول پلازہ ، ان آوٹ ریمپس کی بنیادی سروسز سے محروم ہے 
سات ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود رنگ روڈ ایس ایل تھری پربقیہ تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے۔ رنگ روڈ پر ملتان روڈ سے آنیوالے رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ تک مفت سفر کرنے لگے۔ رنگ روڈ ایس ایل تھری پر ٹول پلازے فعال نہ ہوسکے۔ رنگ روڈ پرایس ایل تھری میں شامل انٹرچینجز بھی نامکمل ریمپس سے ٹریفک ان آوٹ تعطل کا شکار ہے۔

رنگ روڈ پر کئی سال بعد نگران حکومت نے کام شروع کیا اور بروقت مین کوریڈور مکمل کیا۔ سروس لینزاور ٹول پلازہ فنشنگ ورکس کے دوران نگران حکومت کا دورانیہ ختم ہوگیا۔ رنگ روڈ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو نے فنشنگ ورک مکمل کروائے بغیر وزیراعلی سے دوبارہ افتتاح کرادیا۔ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری مکمل نہ ہونے سے ریونیو جنریشن کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے ۔

مزیدخبریں