پہلی ہائی رائز عمارت سی بی ڈی ہائی کیو ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

3 Dec, 2024 | 04:58 PM

پہلی ہائی رائز عمارت سی بی ڈی ہائی کیو ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
پہلی ہائی رائز عمارت سی بی ڈی ہائی کیو ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 سٹی 42:جدید شہری ترقی میں سی بی ڈی  نے ایک اور سنگ میل عبور  کرتے ہوئے پہلی ہائی رائز عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس کا نام سی بی ڈی ہائی کیو ٹاور رکھا گیاہے
سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین کی موجودگی میں سی بی ڈی پنجاب بزنس بے 3 پر سی بی ڈی پنجاب کی پہلی مخلوط استعمال ہائی رائز بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ تعمیر کی جانیوالی بلڈنگ کا نام سی بی ڈی ہائی کیو ٹاور رکھا گیاہے۔ یہ بلڈنگ 8 کنال پر محیط اور اونچائی 415 فٹ ہوگی ۔

 اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب کے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیگل بلال افضل کھوکھر ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ علی وقار شاہ ڈائریکٹر ارکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق اور دیگر موجود تھے ۔

سی ای او سی بی ڈی عمران امین کا کہنا تھا کہ آج ہم نے جدید شہری ترقی میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔ اس عمارت کی تعمیر سے ایک روشن باب شروع ہوا ہے۔

مزیدخبریں