عابد چوہدری : باغبانپورہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے اسلحہ برآمد کرلیا
ترجمان ڈولفن کے مطابق شادی پورہ ڈولفن ٹیم نے 2موٹرسائیکل سواروں کو روکا،ملزمان نے رکنے کے بجائے راہ فرار اختیار کی ،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو لنک روڈ سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان سے 2پستول ،موٹرسائیکل ،گولیاں ومیگزینز برآمد ہوئیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اور ان کو باغبانپورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
جوہر ٹاون میں ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار
جوہرٹاؤن ڈولفن ٹیم نےہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم کوبھی گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا
اسلحہ کی نمائش، ملزم گرفتار
ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ پولیس چوکی ایل بلاک نواب ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد حسنین کے نام سے ہوئی ،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 12 بور و کارتوس برآمد ہوا