محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 47فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا

3 Dec, 2024 | 03:22 PM

علی ساہی:محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 47فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا، 56ارب95کروڑ کےٹارگٹ میں سے26ارب 84کروڑ ریکوری کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ ریکوری لاہور کے موٹر آفس نے13 ارب کے ٹارگٹ میں سے7 ارب سے زائد کی، ریجن بی لاہورنے 8ارب کے ٹارگٹ میں سے 3ارب 84کروڑ کرکےچوتھے نمبر پر، ریجن اےلاہور1ارب 85کروڑکے ساتھ 12ویں جبکہ ریجن ڈی لاہور 1ارب کی ریکوری کرکے آخری نمبر پر رہا۔

ساہیوال 71 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر،گوجرانوالہ 1ارب 91کروڑکےساتھ تیسرے نمبر پررہا، ملتان 1ارب 69کروڑ کےساتھ چھٹے نمبر سرگودھا 64کروڑ کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے5ماہ میں 5ارب زیادہ اکٹھا کیا، ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے افسران کو ٹارگٹ کےحصول کےلئے مزید محنت کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں