سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانےوالوں کیلئے اہم خبر

3 Dec, 2024 | 03:15 PM

سید زوہیب بُخاری: ملتان میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری روز ، بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری،،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کاامکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سےملتان میں عازمین حج کے لیے ہفتہ اور اتوار کو مجوزہ 15 بینک کھلے رکھے گئے تھے،  حج کے خواہشمند حضرات اپنی درخواستیں بینک اوقات میں آج جمع کروا سکتے ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہناتھا کہ ملک بھر سے ابتک 55 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی،سرکاری حج سکیم کا کوٹہ اج مکمل ہونے کا واضح امکان ہے،ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

درخواستیں مکمل ہونے کے فوری بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی،پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی، اوورسیز پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنا سکتے ہیں، درخواست گذاروں کی آسانی کے لئے پاکستانی پاسپورٹ کے ٹوکن پر بھی درخواست جمع ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں