انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کب ہو گا؟

3 Dec, 2024 | 03:03 PM

جیند ریاض: لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان27 دسمبر   کو کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کی تاریخ جاری کرنے کا اعلان کر دیا،،  پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز امتحانات کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کریں گے۔

نتائج کا اعلان کنٹرولرامتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری رضوان نذیر کریں گے،انٹرپارٹ ون اور ٹو کے امتحان میں 50 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

امیدوار اپنے نتائج آن لائن تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کرسکیں گے،رواں سال انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 36 ہزار سے زائد بچوں نے امتحان دیا تھا۔

مزیدخبریں