ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی پسند آجانے کے بعد فوری اس سے شادی کرلینی چاہیے، منیب بٹ

لڑکی پسند آجانے کے بعد فوری اس سے شادی کرلینی چاہیے، منیب بٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنی اہلیہ ایمن خان کو ان کی کم عمری کی وجہ سے چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں منیب بٹ نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ اگر انسان کو کوئی لڑکی پسند آجائے تو اسے فوری اس سے شادی کرلینی چاہیئے کیونکہ ان کے نزدیک’گرل اور بوائے فرینڈ‘ جیسے تعلقات کا کوئی تصور نہیں اور وہ ان پر یقین نہیں رکھتے۔

منیب نے بتایا کہ  انہوں نے بھی یہی کیا، ایمن خان سے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہی اپنے خاندان کو بتایاؤ اور چند ماہ کے اندر منگنی کرلی۔ ان کی منگنی 2017 کے آغاز میں ہوئی اور 2018 میں شادی ہوئی۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ نہ صرف شادی بلکہ والد بننے کے بعد بھی انسان کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں جو اسے زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار بناتی ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شادی کے بعد انسان کے معمولات تبدیل ہوجاتے ہیں، اور بیوی اسے زیادہ آزاد نہیں رہنے دیتی۔ مثال کے طور پر اگر انہیں گھر پہنچنے میں دیر ہو جائے تو ایمن خان 10 منٹ میں 25 کالز کر دیتی ہیں اور جب وہ گھر پہنچتے ہیں تو انہیں پتا چلتا ہے کہ کچھ خاص نہیں ہوا تھا صرف انہیں گھر بلانا تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کی اور ایمن کی عمروں میں 6 سال کا فرق ہے لیکن ایمن کی سمجھداری کی وجہ سے وہ انہیں بڑی لگتی ہیں۔ منیب نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار ایمن کو 14 سال کی عمر میں ایک ڈرامے کے سیٹ پر دیکھا تھا، جب وہ خود 19 سال کے تھے۔ اس وقت وہ انہیں چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے لیکن چند سال بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تو دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا جس کو انہوں نے جلد شادی کے رشتے میں بدل لیا۔

منیب بٹ نے بتایا کہ ان کے درمیان محبت کا آغاز ایمن خان نے مذاق میں کیا تھا، لیکن انہوں نے اسے سنجیدگی سے لیا اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

Ansa Awais

Content Writer