ویب ڈیسک: پی ایچ اے نے جیلانی پارک میں ’’گل داؤدی‘‘ کے پھولوں کی سالانہ نمائش کی تیاریاں شروع کر دیں۔
گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح جیلانی پارک میں 5 دسمبر کو کیا جائے گا، نمائش کی تیاریوں کیلئے پی ایچ اے کے زیرانتظام نرسریوں میں پھولوں کی نگہداشت کا عمل سال بھر جاری رہا۔
قدرت کے حسین نازک کرشمے گل داؤدی کے پھولوں کی درجنوں اقسام نمائش میں رکھی جائیں گی۔