پاکستان کی بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح ،محسن نقوی  کاٹیم کو خراجِ تحسین

3 Dec, 2024 | 01:54 PM

وسیم احمد:  پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی۔

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں شاندار فتح سمیٹی۔ انہوں نے خاص طور پر کپتان نثار علی اور محمد صفدر کی بیٹنگ کی تعریف کی، جنہوں نے فائنل میں جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی محنت اور انتظامات کی بدولت ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ٹیم نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔
 

مزیدخبریں