ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی ٹکٹس پر رعایت کا اعلان

پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی ٹکٹس پر رعایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصی شاہد: پی آئی اے کا نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان، پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کی ٹکٹس پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا.
تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا، کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کی ٹکٹس پر 10 فیصد رعایت دینےکااعلان کیا گیا۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کرتےہیں،نئے سال 2025 کی آمد پر کینیڈا سے آنے والی پروازوں پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹکٹ بکنگ 10 دسمبر تک کی جاسکتی ہے،خریدے گئے رعائتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔