ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اداکارہ مونی رائے نے بلیک آوٹ فٹ میں محفل لوٹ لی، تصاویر  وائرل

 اداکارہ مونی رائے نے بلیک آوٹ فٹ میں محفل لوٹ لی، تصاویر  وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے آج ایک سوشل میڈیا سنسیشن ہیں جو انسٹاگرام پر اپنی خوبصورتی سے فینس سے ہوش اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں۔
 اداکارہ مونی رائے آئے دن اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیاجاتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی  تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں  اُنہیں بلیک کلر کا چمچماتا ہوا انتہائی اسٹائلش آوٹ فٹ  پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ مونی رائے  بالوں کا بن بناکر، کجراری آنکھیں، لائٹ میک اپ اور نیوڈ شیڈ لپسٹک لگا کر اداکارہ مونی رائے نے اپنے آوٹ لک کو مکمل کیا ہے ،  اپنے اس گلیمرس لُک میں اداکارہ  ایک سے بڑھ کر ایک انداز میں پوز دے رہی ہیں ۔ 

مونی رائے کی اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین کی جانب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک مداح نے لکھا، ’ہائے اتنی پیاری۔’ ایک اور صارف کا کہنا تھا  کہ، ’پریٹی لگ رہی ہو’۔ جبکہ  ایک اور صارف نے لکھا کہ،’کوئن ۔’

یاد رہے کہ مونی رائے سوشل میڈیا پر کئی اوتار میں نظر آتی رہتی ہیں، کبھی وہ اپنے روایتی لک میں نظر آتی ہیں تو کبھی گلیمرس انداز سے فینس کا دل لوٹ لیتی ہیں۔  ٹی وی سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سے مونی رائے نے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد اب اداکارہ بالی ووڈ میں نظر آتی ہیں اور کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں