عابد چودھری: گڑھی شاہو کے رہائشیوں نے چوری کا الزام لگا کر شہری کے سر کے بال مونڈ دئیے، سٹی نیوز نیٹ ورک کو فوٹیج موصول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلی چوری کے الزام پر نوجوان دانش کی ٹنڈ کر دی گئیْ،ملزم صائم اور احمد نامزد پولیس نےاطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کےمطابق ملزمان نےمبینہ چوری کی رنجش پر دانش کو سیلون لے جا کر بال مونڈوائے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے،کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔
گڑھی شاہو: بلی چوری کے الزام میں نوجوان کے سر کے بال مونڈ دیئے گئے
3 Dec, 2024 | 12:33 PM