ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست ،جواب طلب

 عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست ،جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،ایف آئی اے اور پولیس سے جواب طلب کر لیا.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی جس میں نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار رکن قومی اسمبلی کے وکیل عامر سعید راں نے بتایا کہ عمر فاروق فیصل آباد سے تحریک انصاف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور حکومت نے سڑک بلاک کرنے کے الزام میں درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کر دیا ہے. وکیل کے مطابق جس مقدمے کی بنیاد پر عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا وہ اُس مقدمے مقدمہ میں نامزد ہی نہیں ہے. وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ سڑک بلاک کرنا ایسا بڑا جرم نہیں ہے کہ کسی کا نام پی سی ایل میں شامل کر دیا جائے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو درخواست گزار ایم این اے کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے.
 

Ansa Awais

Content Writer