راہداری ضمانت منظور، بشری بی بی کو 23دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

3 Dec, 2024 | 12:25 PM

ویب ڈیسک:پشاور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کو 27مختلف مقدمات میں 23دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 27 مختلف کیسز بنائے گئے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ ایک ہی ضلع میں یہ 27 مقدمات بنائے گئے ہیں؟ کیا سارے مقدمات ایک ہی دن میں بنائے گئے ہیں؟

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ ایک دن میں بنائے گئے جبکہ کچھ دوسرے دنوں میں جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے پابند کیا ہے ضمانت ملنے کی صورت میں متعلقہ عدالت میں پیش ہوا جائے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم تو اسی وجہ سے ضمانت دیتے ہیں تاکہ یہ لوگ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔ 

مزیدخبریں