ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ’’ون پلانٹ سمٹ فار واٹر‘‘ میں شرکت کریں گے، واٹر سمٹ سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے ہوگا، سمٹ کا مقصد آبی وسائل کے انتظام کیلئے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور ذریعہ معاش پیدا کرنے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے، وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔