ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم کی جانب جانےوالی ہرقسم کی ٹریفک بند، بڑی وجہ سامنے آگئی

شوکت خانم کی جانب جانےوالی ہرقسم کی ٹریفک بند، بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: خیابان فردوسی پرخطرناک سیورلائن تبدیل کرنےکےکام کوالتوا میں ڈالنے کا نقصان، خیابان فردوسی پرمین روڈایک اورجگہ سے بیٹھ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایل ڈی اےکےسامنے یوٹرن پر روڈ بیٹھنے سے مین روڈ بند کردی گئی،ہاکی سٹیڈیم کےسامنے یوٹرن سےڈائیورشن لگاکر ٹریفک کو بند کردیا گیا، شوکت خانم کی جانب جانےوالی ہرقسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔
ٹریفک بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس سے قبل خیابان فردوسی پر 3لین میں سےایک لین کوبند کرکے ٹریفک کو چلایا جارہا تھا، ایل ڈی اے اور واسا نے سیور لائن تبدیل کرنے کا پی سی ون جمع کرارکھاہے۔
ایل ڈی اے ،واسا نے سیوریج کو ناقابل استعمال قرار دیکر ٹریفک کیلئے روڈ کو خطرناک قرار دیا،پی اینڈڈی کی جانب سےبےجااعتراضات کےباعث آج تک پی سی ون ہی منظور نہیں ہوا۔