عابد چودھری: راوی روڈ پرپولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مسروقہ رقم33لاکھ90 ہزار روپے برآمدکرلی ،پولیس نےٹریس کے ذرائعے ملزمان کو پکڑا۔
تفصیلات کے مطابق راوی روڈپولیس کی کارروائی،33لاکھ90ہزار کی واردات ٹریس کی گئی ، راوی روڑ پرنجی کمپنی کے ورکر بینک سےرقم لیکرنکلے ،موٹر سائیکل سوارملزمان پیچھے لگ گئے،ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل کی ٹکر مارتے اور رقم چھینتے دیکھا جاسکتا ہے،ملزمان شہری امیرحمزہ اورعلی شاہدسےرقم لیکرفرار ہو گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی فوٹیج اور بیک ٹریک کیاگیا،کارروائی کے دوران 20لاکھ نقدی اور کروڑوں مالیت کے چیک ریکور کرلیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی نے واردات میں چھینی ہوئی رقم ،چیک بیگ سمیت مدعی کو واپس لوٹا دئیے،مدعی مقدمہ نےرقم واپس ملنےپر لاہور پولیس اور راوی روڈ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔