قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی: آرمی چیف

3 Dec, 2024 | 11:19 AM

(منصور احمد) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی۔

 پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے استقبال کیا، آرمی چیف کو مشق کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی

 آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمی چیف نے مشقوں میں شریک فوجی دستوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا،  مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں اور جنگی حکمت عملیوں کو نکھارنا تھا۔

 اس کے علاوہ آرمر، انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مشترکہ فائر کا مظاہرہ کیا ۔

 اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں