قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت کسان دوست اقدام کی جانب تیزی سے گامزن ، کسانوں کی بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7.5 لاکھ کر دی گئی ہے۔
کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 24 ارب روپے سے زائد کی کھاد خریدی جا چکی ہے۔
سیکرٹری زراعت کے مطابق شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 9,500 گرین ٹریکٹرز دیے جائیں گے، جس کے لیے کسانوں کو 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔
کسانوں کو ٹریکٹر کی رقم پنجاب بینک کی قریبی برانچ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور اس کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ ٹریکٹرز کی فراہمی 'پہلے آئیں، پہلے پائیں' کی بنیاد پر کی جائے گی۔