ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے، پارٹی رہنما دھیرے دھیرے کھسک رہے ہیں, پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مطابق تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔
علی پلھ کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدے سے ذاتی مصروفیات کی وجہ استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ جس عہدے پر فائز تھے اس کے حساب سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عہدے سے علیحدگی کے بعد اب پارٹی کا اور کوئی ورکر اس عہدے اور ذمہ داری کے ساتھ ان سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔