ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ایک لاکھ سے زائد چھاپے، ہزاروں گرفتار

منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ایک لاکھ سے زائد چھاپے، ہزاروں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب کی زیرنگرانی پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز،رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ایک لاکھ سے زائد چھاپےمارے گئے۔

تفصیلات کےمطابق کریک ڈاؤن میں 61ہزار164ملزمان گرفتار،53ہزار708مقدمات درج ہوئے، ملزمان سے 34ہزار319کلو چرس،1167کلو ہیروئن،1607کلو افیون برآمد ہوئی، 469کلو آئس،8لاکھ 86ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔
نشےکی بیماری میں مبتلا1269افرادکوبحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا،صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کےٹھکانوں پر9175چھاپےمارے گئے۔
9470ملزمان گرفتار،9174مقدمات درج کئے گئے ،ملزمان سے 7163کلو چرس،359کلو ہیروئن برآمد کی گئی،426کلو افیون،164کلو آئس،63ہزار لیٹر شراب برآمد ہوئی۔