فاران یامین: سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے اور رات گئے جامعہ مدینہ رائیونڈ پہنچے، جہاں جے یو آئی کے عہدیداروں اور ذمہ داروں نے ان کا استقبال کیا۔
رات کے وقت مولانا فضل الرحمان کی امیر پنجاب جے یو آئی سید محمود میاں سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پنجاب میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد بھی موجود تھے۔