چیمپینز ٹرافی پر بھارت کی ہٹ دھرمی،شعیب اختر نے بہترین بدلہ بتا دیا

3 Dec, 2024 | 08:48 AM

ویب ڈیسک: مایہ ناز سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھرمی کا بالی وڈ مارکہ علاج تجویز کیا ہے۔ یہ حل بنیادی طور پر اس بات سے تعلق رکھتا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان اخلاقی طور پر اپنی پوزیشن کس حد تک بہتر بنا سکتا ہے۔

  شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار کے جواب میں تجویز کیا ہے کہ (جس طور بالی وڈ کی فلموں میں ہیرو اپنے دشمن کو اُس کے گھر، گلی یا علاقے میں گھس کر مارتا ہے بالکل اُسی طور) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت جاکر بھارتی ٹیم کو اُس کے اپنے میدان میں، اُسی کے کراؤڈ کے سامنے شکست دینی چاہیے۔

 واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپینز ٹرافی میں بھارتی میچوں کا معاملہ اٹک گیا ہے۔ 

مزیدخبریں