پی ٹی آئی کے لئے کوئی شرم کوئی حیا کا مقام ؛خواجہ آصف گوہر خان کا انتخابی نشان تیر والا پوسٹر ڈھونڈ لائے

3 Dec, 2023 | 08:50 PM

سابق وزیر دفاع، مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ہفتہ کے روز بنائے گئے پارٹی چئیرمین گوہر خان کے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے لڑے ہوئے الیکشن کا پرانا پوسٹر ڈھونڈ کر ایکس پر  طنزیہ تحریر کے ساتھ پوسٹ کر دیا۔ اپنے کیپشن میں خواجہ آصف نے اپنے شہرہ آفاق جملے کوئی شرم، کوئی حیا معمولی تبدیلی کے ساتھ تحریر کئے۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے خواجہ محمد آصف نے بیرسٹر گوہر کے پرانے انتخابی پوسٹر کی فوٹو کے ساتھ تحریر کیا ہے، "تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ۔ 2022 میں PTIمیں آۓ۔ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشہ ھیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی۔ اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ھوں اسکے لئیے دوسروں پہ اعتبار مشکل ھو تا ھے۔ بہر حال پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں کے لئے کوئی شرم کوئی حیا کا مقام ھے۔ یا ڈوب مرنے کا مقام ھے -کوئی غیرت کھاؤ".  

ایکس پر خواجہ آصف کی اس ٹویٹ کو بہت زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں