عمران خان کا دست راست عثمان ڈار سٹریٹ لائٹس کا چور بھی نکلا

3 Dec, 2023 | 08:31 PM

میاں محمد اشفاق: سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان کے دست راست رہنے والےعثمان ڈار پر اسٹریٹ لائیٹس چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس مقدمے میں مختلف یونین کونسلز سے پی ٹی آئی کارکنان بھی نامزد ہیں۔

 مقدمہ 8 نومبر کو اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔ اس کا انکشاف اب ہوا ہے۔عثمان ڈار 5 اکتوبر کو ٹی وی انٹرویو کے بعد سیاست سے الگ ہو گئے تھے

میاں محمد اشفاق

مزیدخبریں