ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن دورہ , شہریوں کی شکایات پر ایس ایچ او معطل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے تھانہ اقبال ٹاؤن کے ایس ایچ او کو شہریوں کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی احکامات جاری کر کے معطل کر دیا۔

  محسن نقوی نے اتوار کی شام لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا تو تھانے میں موجود سائلین نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔ محسن نقوی کا سائلین کی شکایات کا سخت نوٹس لیا اور ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں خود  فرنٹ ڈیسک پر  جا کرشہریو ں کی درخواستوں پر کاررؤائی کے ریکارڈ کاجائزہ لیا ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں حوالات میں بند نوجوانوں کو قانونی کاررؤائی پوری کرنے کے بعد رہا کرنے کاحکم دے دیا۔


تھانے میں موجود خواتین اور مردوں نے بار بار چکر لگانے کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے کے بارے میں شکایات کیں۔ ان شہریوں کی شکایات پروزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری طور پر طلب کیا ۔

محسن نقوی نے ایس ایچ او کو معطل کرنے کے بعد کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایف آئی آر فوراً درج ہونی چاہئیں۔