ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان، چھٹی کے روز بھی دفاتر میں شہریوں کا ہجوم

3 Dec, 2023 | 06:46 PM

لاہور ٹریفک پولیس کی غیر معمولی کوششوں کے نتیجہ میں لاہوریوں میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان زور پکْر رہا ہے، چھٹی کے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس کے حصول کے لئے دفاتر میں آئی۔ 

ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں 02 لاکھ 80 ہزار 518 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے، 82 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی، 19 ہزار 761 شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ 18 ہزار 312 شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی، 1623 انٹرنیشنل لائسنس، 01 ہزار 817 ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے ۔سی ٹی او لاہور  نے بتایا ہے کہ شہر کے 08 پولیس خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں،  مہم کے دوران مجموعی طور پر 04 لاکھ سے زائد شہریوں کو سروسز فراہم کیں گئیں.

سی ٹی او لاہور  کا کہنا ہے کریک ڈاؤن کے دوران  بغیر لائسنس 08 ہزار 733 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے، اب تک 06 ہزار 788 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی،  لرنر پرمٹ،زائد المیعاد لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس رکھنے والوں پر مقدمات درج نہیں کروا جارہے، 

سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ آگاہی کے باوجود لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے والوں کو دو، دو ہزار روپے جرمانے کئے جارہے ہیں۔ہمارا مقصد مقدمات کا اندراج یا ریونیو اکھٹا کرنا نہیں،بلکہ قانون کا بالادستی اور محفوظ سفر کو یقینی بناناہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کے لیے 23 ڈرائیونگ لائسنس سینٹر ہیں جہاں صبح 5بجے سے لمبی لائن لگ جاتی ہیں اور سارا دن عوام ذلیل ہو کر شام کو واپس چلی جاتی ہے ۔ ٹریفک پولیس افسران سڑکوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو پکڑ پکڑ کر فوراً لائسنس بنوانے کے لئے ذلیل کرتے ہیں لیکن لائسنس بنانے کی سہولیات کم ہونے کے باوجود ان میں اضافہ نہیں کر رہے۔ دفاتر میں پبلک کو اٹینڈ کرنے کے لئے نہ بندے بڑھاتے ہیں نہ سینٹر ز کی تعداد بڑھاتے ہیں اور حکم بلالائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں پر ڈائریکٹ ایف آئی آر کا ہے۔ لرنر کے لیے آسانی سے آنلائن سسٹم استعمال کیا جاسکتا ہے وہ بھی نہیں کیا جا رہا۔

مزیدخبریں