اٹلی کےسفیر اینڈریاس فیراریز  کی محسن نقوی سے ملاقات، پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بات چیت

3 Dec, 2023 | 06:09 PM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے  اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں  ثقافت،سیاحت اورباہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  محسن نقوی نے اٹالین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان باہمی تعلقات کو مفید معاشی پارٹنر شپ میں بدلنے کا وقت آیا گیا ہے۔ تجارتی و ثقافتی وفود کی باہمی تبادلوں سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ محسن نقوی نے اینڈریاس فیراریز کو بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں۔ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں کاروبار شروع کرنے کے لئے تمام این او سی اور دیگر ضروری ڈاکیومینٹیشن کی ضروریات ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔

  محسن نقوی نے بتایا کہ اٹلی کے سرمایہ کار وں کے لئے پنجاب میں انویسٹمنٹ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لئے اٹلی کی سپورٹ پر اطالوی سفیر کا شکریہ اداکیا۔

اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے  کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے۔ 

مزیدخبریں