نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے الوداعی پیغام جاری کر دیا

3 Dec, 2023 | 05:36 PM

افضل بلال: اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے بعد قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے الوداعی پیغام جاری کر دیا۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے لئے سپیڈ سٹار نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو الوداع کہہ دیا، اس بار نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میں آفیشلی طور پر شمولیت کے بعد نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے الوداعی پیغام جاری کردیا ہے۔

  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے جاری کردہ الوداعی پیغام میں نسیم شاہ نے لکھا کہ ’’الوداع کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن میرا وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اختتام کو پہنچا، میں نے اس کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا اور ان یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جو میں نے برسوں میں بنائی ہیں‘‘۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’مجھے ایسا ناقابل یقین موقع فراہم کرنے کے لیے آپ کا شکریہ، خاص طور پر ندیم عمر صاحب نے مجھ پر جو اعتماد دکھایا، اس کے ساتھ میں اگلے باب کا منتظر ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا‘‘۔

مزیدخبریں