(وقاص احمد)ڈولفن اور پیرو کیلئے پٹرول کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، فیول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی پر ڈولفن اور پیرو کی پٹرولنگ محدود کر کے درجنوں ٹیمیں گراونڈ کر دی گئی ۔
پٹرول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی ،ڈولفن اور پیرو کی پٹرولنگ کو ایک بار پھر محدود کر دیا گیا،ڈولفن فورس کی 42 فیصد ٹیمیں اور پیرو کی 45 فیصد ٹیمیں فیول نہ ملنے کی وجہ سے گراونڈ کر دی گئی ۔ڈولفن اور پیرو سکواڈ فیول کی مد میں 9 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فیول کیلئے رقم نہ ملنے پر پٹرولنگ کو مزید محدود کر دیا جائے گا۔ چند ہفتے قبل بھی ڈولفن اور پیرو کو پیٹرول نہ ملنے پر گراونڈ کر دیا گیا تھا۔