(دُرّنایاب)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21رکنی وفد کی ملاقات، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5گنا بڑھانے کے لئے قابل عمل پلان طلب کرلیا ۔
وفد نے لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کیلئے وزیراعلی کو تجاویز پیش کیں ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لائیوسٹاک پروڈکشن کیلئے ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کاحکم دیا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے، گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے وفاق سے بھی رابطہ کیاجائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا، میٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لائیوسٹاک، میٹ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر میاں عبدالحنان، سیکرٹری جنرل سید حسن رضا اور میٹ پروڈکشن یونٹ کے مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔