(ویب ڈیسک) بھارت کے ٹی وی ڈراما سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس کو دل کا دورہ پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طویل عرصے سے جاری کرائم شو ’’سی آئی ڈی‘‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیش فڈنیس دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
’’سی آئی ڈی‘‘ کی کاسٹ اور عملے کو دنیش کی صحت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اُن کے ساتھی اداکاروں نے اسپتال پہنچ کر اداکار کی عیادت کی۔
دوسری جانب مداحوں اور بھارتی شوبز شخصیات کے جانب سے دنیش فڈنیس کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔