لاہور، ایک ہی روز میں24ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

3 Dec, 2023 | 11:32 AM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)وزیراعلیٰ کے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات،ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس جاری کر دئیے۔

گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74ہزار سےزائدڈرائیونگ لرنرپرمٹ جاری کئے،لاہور24ہزار سے زائد لائسنس جاری کر کے پنجاب کے تمام اضلاع پر بازی لے گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے سی ٹی او لاہور کپٹن (ر) مستنصر فیروز کو شاباش دی،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ سینٹر کا قائم کردیا۔مانیٹرنگ سینٹرکےقیام کےبعدڈرائیونگ لائسنس ،چالان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں