(فاران یامین)جوڑے پل الطاف کالونی سے اغواء نوجوان بھتہ نہ دینے پر قتل، پولیس چار دن تک اغواء ہونے والے مقتول کو بازیاب نہ کرا سکی۔
تھانہ شمالی چھاونی کی حدود میں بھتہ نہ دینے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا،مقتول کی شناخت 26 سالہ ثاقب شفقت کے نام سے ہوئی ۔مقتول کے اغواء کا مقدمہ گزشتہ ماہ 29 تاریخ کو درج ہوا، چار روز تک پولیس مغوی کو بازیاب نہ کرا سکی تاہم لاش برآمد کرنے میں کامیاب رہی۔
پولیس نے بتایا کہ اغواء کے بعد قتل ہونے والی مقتول ثاقب شفقت کا قتل اس کے کزن اسامہ نے کیا جبکہ بھائی کا کہنا تھا کہ اغواء کے بعد سے ہی 15 لاکھ تاوان کی کالز آرہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اسامہ نے لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ناکامی پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔