بھارتی میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار بادشاہ کی دوستی کے چرچے

3 Dec, 2023 | 10:09 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ کی ڈیٹنگ کی خبریں بھارتی میڈیا پر چلنے لگیں۔

ماضی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے والی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس نے بھارتی میڈیا کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان صرف دوستی ہے یا پھر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

دراصل، گزشتہ کچھ دنوں سے ہانیہ عامر کی بادشاہ کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، دونوں فنکاروں کی دبئی میں شاپنگ کرتے اور ریستوران میں مشروب انجوائے کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں۔

 اب ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بادشاہ اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں کسی ریستوران میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہی ہیں جبکہ بھارتی گلوکار اُن کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ہانیہ عامر اور بادشاہ کی تصاویر اور ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بھارتی میڈیا نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ یہ دونوں شوبز شخصیات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

 
 
 

مزیدخبریں