ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، جنرل عاصم منیر کا خیر پور ٹامیوالی میں خطاب

3 Dec, 2023 | 03:43 AM

سٹی42: پاکستان آرمی کے چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پور ٹامیوالی کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی فیلڈ مشقیں دیکھیں۔آرمی چیف نے آرمر، میکنائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی مشقیں تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔ان مشقوں کا مقصد فوجی دستوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ، مستقبل کے آپریشنل چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری ہے.

جنرل عاصم منیر نے کہا  کہ ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں،پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر ہے۔ قوم کی حمایت سے ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔ہرحال میں روایتی جوش ولولے کےساتھ قوم کی خدمت کرتےرہیں گے۔

آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت،آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے،آرمی چیف

پاک فوج خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ہرحال میں روایتی جوش ولولے سے قوم کی خدمت کرتےرہیں گے، 

مزیدخبریں