سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا ہے کہ لاہور میں 22 تھانے مزید بنانے جا رہے ہیں، پنجاب کے737 پولیس اسٹیشن ہیں جن کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔لاہور کا ایک اور پولیس اسٹیشن آج مکمل ہو گیا ۔ پنجاب کےدیگر شہروں میں 18 نئے پولیس اسٹیشن بنا رہے ہیں۔ دسمبر تک تمام تھانے اپ ڈیٹ کریں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یہ باتیں آج لاہور میں ہنجروال تھانہ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ میں نےکمیٹی بنائی ہے ہوم سیکرٹری دیکھ رہے ہیں، 16 کے قریب شہر جس میں سیف سٹی کو لے جارہے ہیں۔
ایک ارب سے زائد کےکیمرے خرید رہے ہیں۔سیف سٹی پراجیکٹ دیگر اضلاع تک بڑھا رہے ہیں۔ کیمرے سارے ضلعوں کے لئے ایک ہی دفعہ خرید لیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ عوام کوسی اینڈ ڈبلیو پولیس، تھانہ اور پولیس کلچر کی حالت بہتر نظر آئے گی۔ایماندار لوگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روازنہ کی بنیاد پر 15 کی کالز چیک کی جا رہی ہیں جس سے جرائم میں کمی آئی ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ وہ ون فائیو کال کے بارے میں ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہنجر وال تھانہ کی نئی بلڈنگ 7 ماہ میں مکمل ہوئی ہے۔ ہنجر وال تھانہ کی بلڈنگ 4 اسٹوری پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 40 پولیس اسٹیشن نئے بنائے جا رہے ہیں، جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔
سوالات کے جواب میں نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لاہور میں کریک ڈاون سے قبل 250 ڈرائیونگ لائسنس بنتے تھے اب 24 ہزار 800 لائسنس بنے ہیں۔
اس وقت تک 74 ہزار پنجاب بھر میں لائسنس بن چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے عمل میں پرانے سافٹ ویئر پر کام ہو رہا ہے، نیا سافٹ ویئر آپ لوڈ کر دیا ہے۔
محسن نقوی نے سوالات کے جواب میں کہا کہ پہلے بھی قانون میں انٹی کرپش کا قانون موجود تھا، اس پر عملدرآمد اب کروایا جا رہاہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نظام کی اصلاح کرنے کے لئے لاہور کے مختلف علاقوں کے تھانوں کی حدودیں تبدیلی کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب مین محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے پاس پیسے ہیں، پٹرول کے اس وقت پولیس کے پاس کوئی کمی نہیں۔ تھانہ کلچر میں بہت تبدیلی آئی ہے۔پنڈی ، گوجرانوالہ، ملتان سب لوگ خوش ہیں، ہر شیر کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ دسمبر تک تمام تھانوں کو اپ ڈیٹ کر دیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پولیس میں 9 ہزار نئے اہلکار بھرتی کر رہے ہیں، جہاں کمی ہو گی اسے پورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچا کے علاقہ میں قانون کی عملداری قائم کرنے کے لئے کام ہو رہا ہے، گینگز کا قلع قمع ہو گا۔ کچا کے علاقہ میں 19 پولیس پوسٹوں سمیت 20 کیمپ موجود ہیں۔
ایک سوال کے جواب مین محسن نقوی نے کہا کہ کمسن عمر بچہ کے پاس لائسنس نہیں ہوگا ، ایک اور حادثہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں باپ خود خیال کر لیں کہ بچے کوئی کام غلط تو نہیں کر رہے۔ لائسنس ضرور بنوائیں، 70 لاکھ گاڑیاں اور 7 لاکھ لائسنس تھے۔
سیف سٹی کے زریعہ چالان شروع ہو گئے ہیں۔
چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع ہو گیا ہے۔ چنگ چی رکشہ والوں کے لئے متبادل روزگار فراہم کیا جائے گا، پالیسی بنا رہے ہیں۔