اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 278 افراد زخمی ہوئے۔118 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔160 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔