اسد قیصر  کو جیل سے رہا ہوتے ہی چوتھی بار گرفتار  کر لیا گیا

3 Dec, 2023 | 01:33 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: مردان  میں سابق سپیکر اسد قیصر  کو جیل سے رہا ہوتے ہی چوتھی بار گرفتار  کر لیا گیا۔

 سابق سپیکر اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل  مردان سے رہا ہونے کے بعد دربارہ گرفتار  کر کے تھانے پہنچا دیا گیا،  اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل مردان کے احاطے سے سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

 اسد قیصر 9 مئی کو میڈیکل سٹور پر توڑ پھوڑ کے الزام میں تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سٹی پولیس نے اسد قیصر کو تھانہ سٹی کی طرف روانہ کیا۔ سابق سپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے 9 مئی تشدد کیس میں گرفتار کیا تھا ۔

 اسد قیصر کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زیب کی عدالت نے درخواست ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے تھے

مزیدخبریں