ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوریا کھاد کا بحران؛ محکمہ زراعت کے تین سینئیر افسر معطل

Urea Fertilizer shortage in Sindh, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ میں یوریا کھاد یوریا کھاد کا بحران کنٹرول نہ ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ زراعت کے تین افسران کو معطل کردیا ۔
معطل کئے جانے والوں میں ڈائریکٹر زراعت میرپور خاص چیتن مل، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت عمرکوٹ پیر بخش راہموں ،ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت میرپور خاص شنکر لال شامل  ہیں۔
تینوں افسران کو 90 روز کیلئے معطل کیا گیا  ہے۔ ان افسران کی معطلی کا محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔تینوں افسران کو ڈائریکٹر جنرل زراعت حیدرآباد آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق معطلی کے دوران بھی ان تینوں افسران کو تنخواہ ملتی رہے گی۔