امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات  کرنے سے روک دیا

3 Dec, 2023 | 12:13 AM

This browser does not support the video element.

عثمان خان: امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات  کرنے سے روک دیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا گیا ۔
 امریکی جیل حکام نے فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے انکارکیا۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا گئی ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ امریکہ جانے والے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اجازت کے باوجود ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ سے ملاقات نہ کرنے دینا انتہائی نامناسب  رویہ ہے۔انسانی حقوق کے تحفظ کے دعویداروں کے غیر انسانی رویے پر انتہائی افسوس ہوا ۔

پاکستان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے دو رکنی وفد دو روز قبل امریکہ پہنچا تھا . گزشتہ روز سینیٹر طلحہ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی تھی, آج فوزیہ صدیقی نے ملاقات کے جانا تھا لیکن انہیں بہن سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں