ویب ڈیسک : بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعوی کیا ہے کہ فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 23 دسمبر کو انڈیا میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تو اس کا رنویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔زی اسٹوڈیو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو انڈیا میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی۔
ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔
یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔