مری کے ہوٹل میں پراسرار واقعہ

3 Dec, 2022 | 04:33 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مری کے ہوٹل میں 3 نوجوان سیاح پراسرار طور پر جاں بحق، جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں 4 سیاح بے ہوش پائے گئے، اطلاع ملنےپر  پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بے ہوش ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ محمد اویس، تیس سالہ فیصل ایاز اور 29 سالہ محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی،جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی۔ چاروں سیاحوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ریسکیو 1122مری کے مطابق چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔

مری پولیس کے مطابق واقعے کی حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، سی پی او کا کہنا ہے کہ  لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں