معروف ٹک ٹاکر 21 برس کی عمر میں چل بسی

3 Dec, 2022 | 04:27 PM

ویب ڈیسک : کینیڈین ٹک ٹاک انفلوئنسر میگھا ٹھاکر 21 برس کی عمر میں اچانک وفات پا گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر منگل کو پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے میگھا ٹھاکر کے والدین نے ان کی موت کا بتایا۔  انہوں نے میگھا کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دکھی دل کے ساتھ ہم اپنی زندگی، آنکھوں  کی روشنی کی موت کا اعلان کرتے ہیں، ہماری بیٹی میگھا ٹھاکر، 24 نومبر 2022 کو صبح سویرے اچانک اور غیر متوقع طور پر انتقال کر گئی۔

انہوں نے اپنی بیٹی کی صلاحیتیں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک پُر اعتماد اور خود مختار نوجوان لڑکی تھی۔ وہ ہمیں بہت یاد آئے گی، وہ اپنے تمام مداحوں کا احترام اور ان سے پیار کرتی تھی۔انہوں نے میگھا کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی دعائیں اور نیک تمنائیں اس کے آگے کے سفر میں اس کے ساتھ ہوں گی۔

میگھا ٹھاکر کے ٹک ٹاک پر 9 لاکھ سے زائد فالوروز تھے اور وہ اکثر ڈانس کی ویڈیوز اپ لوڈ کیا کرتی تھی۔

مزیدخبریں