ویب ڈیسک:امریکی شہر نیویارک میں ملازمت ڈھونڈنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، مئیر نے نئی نوکری کا اشتہار دیتے ہوئے زبردست آفر دے دی۔جس کے بعد بے روز گار افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
میئر کی جانب سے شہر میں چوہوں کی بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے انہیں مارنے کی نوکری متعارف کرائی ہے، جس کیلئے چوہے ختم کرنے کے لیے نوکری کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے، ساتھ ہی تنخواہ اور دیگر تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔
There’s NOTHING I hate more than rats.
— Mayor Eric Adams (@NYCMayor) December 1, 2022
If you have the drive, determination, and killer instinct needed to fight New York City’s relentless rat population — then your dream job awaits.
Read more: https://t.co/ybNxcJeJP7
یکم دسمبر کو میئر ایرک ایڈمز نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ مجھے چوہوں سے زیادہ کسی چیز سے نفرت نہیں ہے، امریاگر آپ کے پاس نیویارک سٹی کے چوہوں سے لڑنے کے لیے عزم، حوصلہ اور انہیں مارنے کی مہارت ہے تو یہ نوکری آپ کا انتظار کر رہی ہے۔
اس پوسٹ میں نوکری کا اشتہار بھی شیئر کیا گیا جو مئیر کے آفس کی طرف سے جاری ہو ا ہے، اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت کی تنخواہ 1لاکھ 20 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سالانہ بتائی گئی ہے، جو پاکستانی 25 لاکھ ماہانہ بنتے ہیں۔