ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈی ٹیسٹ میں رنز کا انبار، عبداللہ اور امام کے بعد بابر نے بھی سنچری بناڈالی

پنڈی ٹیسٹ میں رنز کا انبار، عبداللہ اور امام کے بعد بابر نے بھی سنچری بناڈالی
کیپشن: Pak England Test Series
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز  181 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود  تھے۔

عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی جبکہ امام الحق نے بھی 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ پاکستان کو پہلا نقصان 225 رنز پر ہوا جب عبد اللہ شفیق 114 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 245 کے مجموعے پر امام الحق بھی 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

اظہر علی 27 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 126 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی آٹھویں سنچری اسکور کی اور سعود شکیل 35 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-03/news-1670063371-7569.jpg

پاکستان نے چائے کے وقفے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا لیے ہیں اور انگلینڈ کی 657 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے گرین کیپس کو مزید 246 رنز درکار ہیں۔انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 ر نز بنا لیے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔