ویب ڈیسک: حافظ آباد کی خاتون نے اپنے سسرالیوں کیساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مقدمے میں گھسیٹ لیا۔
سول فیملی جج کو عدالت میں خاتون نے درخواست دی کہ اس کے سسرال والے اس سے بچی لینا چاہتے ہیں، اسکی ساس اور نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مقامی پولیس پر ٹرمپ کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مقامی پولیس بچی واپس کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے، عدالت نے فریقین کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا۔
درخواستگزار ثنا جاوید کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، علیحدگی کے بعد ثنا کا سابق شوہر ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو اپنے ہمراہ امریکا لے گیا تھا جبکہ عدالت نے طلاق کے وقت سوا سال کی بیٹی ثنا کے حوالے کر دی تھی، اب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس بیٹی کو سسرال والے واپسی کےلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔