اڑنے والی جھاڑو کی ویڈیو اربوں مرتبہ دیکھنے کا نیا ریکارڈ

3 Dec, 2022 | 12:33 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) زیک کنگ، انٹرنیٹ کے کئی پلیٹ فارم پر عالمی شہرت رکھتےہیں۔ ان کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو اتنی مشہور ہوئی ہے کہ اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد اسےدیکھ چکے ہیں۔ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

زیک کنگ کی ویڈیو میں وہ ہوائی جہاز غائب کرتے، کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور اشیا کی اشکال بدلتےدکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ویڈیو کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں اور فالوورز کی تعداد بھی دسیوں لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

ان کی ایک ویڈیو دنیا بھرمیں مقبول ہوئی جس میں وہ ہیری پوٹر کے کرداروں کا لباس پہنے ایک جھاڑو پربیٹھے ہیں اور میدان میں چکر کاٹ رہے ہیں۔ اس میں انہوں نے ایک آپٹیکل الیوژن استعمال کرتے ہوئے ویڈیو ایڈیٹنگ اختیار کی ہے اور یوں لگتا ہے کہ واقعی وہ جھاڑو پر بیٹھ کر اڑ رہے ہیں۔

زندگی میں کئی مالی مشکلات کے شکار زیک اب ارب پتی ہوچکے ہیں اور کیلیفورنیا کے ایک مہنگے ترین علاقے اگورا ہلز میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے 2019 کے ماہِ دسمبر میں اڑنے والی جھاڑو کی ویڈیو پوسٹ کی تھی اور اب تک سوا دو ارب افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی قرار دیا ہے۔

اس ویڈیو کے متعلق زیک کنگ نے بتایا کہ ہیلووین کے لیے ایک دوپہر کو یہ ویڈیو بنائی گئی تھی۔ اس میں آئینے استعمال کئے گئے تھے تاکہ وہ سامنے کا عکس دکھاسکیں۔ پھر کچھ ایڈیٹنگ کرکے اسے حقیقت کےقریب دکھایا گیا تھا۔

 

مزیدخبریں