عمران خان کہہ رہے ہیں الیکشن کراؤ تو کیا سب ٹھیک ہے، ایسا نہیں:مراد علی شاہ

3 Dec, 2022 | 12:21 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن ایسا کرانا چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، عمران خان کہہ رہے ہیں الیکشن کراؤ تو کیا سب ٹھیک ہے، ایسا نہیں۔

کراچی میں سندھی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، 2009 میں آصف زرداری افغانستان گئے، وہاں آصف زرداری نے سندھی ٹوپی پہنی ہوئی تھی جس پر اعتراض کیا گیا، اس کے بعد سندھ اجرک ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات نے بہت ہی اچھے انداز میں ملک کی ثقافت کو پیش کیا، یہاں پاکستان کے تمام رنگوں کو دیکھا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے لیے کوشش کر رہے ہیں کہ بڑے ٹینٹ لیں، ریسکیو کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو کشتیوں سے نکالنا ہے، ان متاثرین کی زندگیوں کو بھی بہتر کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں مہنگائی کا اندازہ ہے، عمران خان نے ساڑھے تین پونے چار سال تباہی مچائی، اگر آپ کو بات چیت کرنی ہے تو اس میں کنڈیشن نہیں لگائی جاتی۔

مزیدخبریں